عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی مقامی عدالت نے بلوچستان سے اسمگل ہونے والا اسلحہ خریدنے کے الزام میں ملوث کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ سمیت 3 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
لیاری آپریشن کے بعد سی آئی ڈی پولیس نے عزیر جان بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ سمیت 3 ملزموں کے خلاف کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے تین گرفتار کارکنوں کی نشاندہی پر مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے ملزموں کو گرفتار کر کے 28 اگست تک عدالت میں پیش کیا جائے۔