حج کوٹہ کیس، وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ دو ہزار پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز میں سے صرف پانج سو بیس نے ٹیکس ادا کیا۔ عدالت نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ تمام حج ٹور آپریٹرز کی ٹیکس کی ادائیگیوں سے متعلق تحریری رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ وزارت مذہبی امور نے عدالت کے حکم کے مطابق حج کوٹہ تقسیم نہیں کیا جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کو پندرہ اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔