Services

Untitled Document
Untitled Document

ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ اور مخدوم شہاب کی ضمانت میں 13 اگست تک توسیع

E-mail Print PDF

ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ اور مخدوم شہاب کی ضمانت میں 13 اگست تک توسیع

ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانتوں میں 13 اگست تک توسیع دے دی ۔کیس کی سماعت کے دوران وکلاء صفائی اور اے این ایف حکام کے مابین تلخ کلامی ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت جسٹس نجم الحسن اور جسٹس امتیاز احمد پر مشتمل بینچ نے کی ۔ جسٹس نجم الحسن کے استفسار پر کہ ضمانت کیلئے درخواستیں ٹرائیل کورٹ میں کیوں دائر نہیں کی گئیں ،وکیل صفائی شاہ خاور کا کہنا تھا کہ انہیں مقدمے کی سماعت کرنے والی ٹرائل کورٹ پر اعتبار نہیں،، عبد الرشید شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این ایف کے افسر ٹرائل کورٹ کےجج کے کمرے میں بیٹھ کر انہیں ہدایات جاری کرتے ہیں۔ اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ وکلاء صفائی غلط بیانی کر رہے ہیں۔جسٹس نجم الحسن نے کہا کہ کنفیوز کرنے کی بجائے کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے عدالت کی مدد کریں۔ آئندہ سماعت پندرہ اگست کو ہوگی۔
 
You are here: Home Pakistan ایفیڈرین کیس: علی موسیٰ اور مخدوم شہاب کی ضمانت میں 13 اگست تک توسیع