لاہور: موٹی توند والے اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

وی وی آئی پیز کےساتھ سیکیورٹی پر مامور موٹی تونڈ والے فورس کے اہلکاروں کو تبدیل کرکےجسمانی تربیت شروع کر دی گئی۔
آئی جی پنجاب کے احکامات پر پنجاب پولیس کے موٹی توندوں والے پولیس اہلکاروں کی جسمانی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی کے مطابق 7 جولائی تک موٹے اہلکاروں کی لسٹیں مہیا کرنے کے بعد 38 انچ تک کمر نا کرنے والے اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے مزید چند دنوں کی مہلت دی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور میں وی وی آئی پیز کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ایلیٹ فورس کے جسمانی معیار پر پورا نا اترنے والے 8 خواتین سمیت 60 اہلکاروں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کے لیے قربان لائنز میں خصوصی جسمانی و تربیتی ریفرشر کورس بھی شروع کر دیا گیا ہے جس میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کو جہاں جسمانی ورزشیں کروائی جا رہی ہیں وہیں انھیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کمانڈو ایکشن کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق جن افسران و اہلکاروں کا وزن آخری وارننگ کے بعد بھی کم نا ہوا تو ان کے خلاف نا صرف محکمانہ کاروائی کی جائے گی بلکہ فیلڈ ڈیوٹی سے بھی ہٹا دیاجائے گا۔