نیٹو سپلائی کھولنا پاکستان کے مفاد میں ہے: سیکرٹری خارجہ
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی ملکی مفادمیں ہے اور اس حوالے سے نیٹوسےبات چیت جاری۔
قومی اسمبلی کے کمیٹی روم میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلالہ واقعہ پرپاکستان کےمطالبات پرکافی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ سلالہ واقعہ پر عوام کے جذبات کو مدنظر رکھا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے باعث تشویش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔


