عالمی برادری سے عوامی سطح پر رابطے بڑھائے جائیں: وزیر اعظم راجہ

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دینے کے لئےعوامی سطح پر رابطوں کو بڑھایا جائے۔
دفترخارجہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ افریقی ممالک سےباہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے وزارت خارجہ کے حکام سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے بارے میں معلومات بھی لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں مواقعوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔