Services

Untitled Document
Untitled Document

یوسف گیلانی وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر منتقل

E-mail Print PDF

یوسف گیلانی وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر منتقل

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر منتقل ہوگئے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو فیملی کے لیے ایوان صدر میں چار کمرے مختص کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو ان کے عہدے کے مطابق سکیورٹی,مراعات اور پروٹوکول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے گیلانی نے اسلام آباد کلب میں رہائش رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 151 پر ان کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ دیدیا ہے۔
 
You are here: Home Pakistan یوسف گیلانی وزیر اعظم ہاؤس سے ایوان صدر منتقل