Services

Untitled Document
Untitled Document

پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

E-mail Print PDF

پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاریhttp://i1.tribune.com.pk/wp-content/uploads/2012/06/395393-protestagainstloadsheddingelectricity-1340012146-629-640x480.jpg

پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے ۔ مختلف شہروں میں ہڑتال اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
توانائی بحران نے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ عام شہری اور تاجر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئے۔وہاڑی میں توانائی بحران کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ تاجروں نے حکومت کیخلاف گول چوک وہاڑی میں احتجاجی کیمپ لگایا اور حکومت کےخلاف نعرے لگائے ۔ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ رحیم یارخان میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی۔ احتجاجی تاجروں کا کہنا تھا کہ توانائی کی وجہ سے کاروباربند ہوکررہ گئےہیں اگر حکومت نے بروقت نوٹس نہ لیا تو ہرطرف توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔میلسی کے علاقہ دوکوٹہ میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام مکمل ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ توانائی بحران حل نہ ہوا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کردیں گے۔ ڈیرہ غٖازی خان میں بھی توانائی بحران اور مہنگائی کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔تاجروں نے ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔میلسی میں انجمن تاجران پنجاب کی کال پرمکمل شٹرڈاؤن ہڑ تال کی گئی۔ تاجروں نے احتجاجی جلوس نکالا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بورے والامیں توانائی بحران کے خلاف تاجروں کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے میپکو دفاتر،گرڈسٹیشن اور اراکین اسمبلی کے گھروں کے باہر خار دار تاریں لگاکر سیکورٹی بٹھادی گئی ہے۔ پنڈدادن خان میں ہڑتال کی گئی۔مظاہرین نے راولپنڈی ،لاہور اور جہلم روڈ مکمل طور پر بلاک کر دیا۔ مظاہر ین نے اپنا گرڈ چکوال سے ہٹا کر منگلا کے ساتھ منسلک کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
You are here: Home Pakistan پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری