Services

Untitled Document
Untitled Document

کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

E-mail Print PDF

کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی میں آج پھر تین افراد ہلاک کر دیے گئے۔ ستر افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز اور تین بھتہ خور گرفتار کر لئے گئے۔
کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ نیپئر تھانے کی حدود سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ بغدادی تھانے کی حدود میں نالے سے سنی نامی نوجوان کی بھی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ جیکب لائن، ماڈل کالونی اور سولجر بازار میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر قائد آباد اسٹار گراونڈ کے قریب پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر جہانزیب عرف فوجی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم انیس افراد کے قتل میں مطلوب تھا، ستر افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ بھی گرفتار کر لئے گئے۔
 
You are here: Home Pakistan کراچی: تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق