Services

Untitled Document
Untitled Document

عابدی پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے باہر ، ایوان صدر داخلے پر پابندی

E-mail Print PDF

عابدی پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے باہر ، ایوان صدر داخلے پر پابندی

فیصل رضا عابدی کو پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی ایوان صدر داخلے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی نے اپنی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس پر جانبدارانہ فیصلے کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ فیصل رضا عابدی نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پریس کانفرنس انفرادی حیثیت میں ہے اور اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا تھا۔ جس کے پیش نظر فیصل رضا عابدی کو پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی ایوان صدر داخلے پر بھی پاپندی عائد کر دی گئی۔
 
You are here: Home