قومی شطرنج چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 28 ویں قومی شطرنج چیمپئن شپ کل پیر سے کراچی میں شروع ہوگی۔
7 جولائی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ملک بھر سے تقریباً 100 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ چیمپئن شپ میں سندھ، پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، واپڈا، ریلویز، ہائیر ایجویشن کمیشن اور پاکستان کسٹم کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مردوں کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ فاتح ماسٹرز کو ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان نے کہا کہ ماسٹر شپ 11 راﺅنڈ پر مشتمل مردوں کی 28 ویں جبکہ خواتین کی تیسری چیمپئن شپ ہوگی جس میں اب تک 20 وویمن کھلاڑیوں کی انٹری وصول ہو چکی ہے۔